مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈونچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت کی گفتگو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کروں گا کیونکہ ان کے ایک ایڈونچر نے پاکستان میں سب کچھ بدل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے پہلگام حملے کو بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا
پاکستان کی عظیم الشان فتح
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، مصطفیٰ کمال نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے عظیم الشان فتح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے، لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اتنا کچھ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اورآپ انہیں اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں،تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا
پاکستان کی فوج کی تعریف
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کرائی جائے، انڈیا نے پاکستان پر ڈرون اور میزائل بھیجے۔ میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ کرائسز کے وقت ایک ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ اختلافات ختم ہو گئے، لیکن کوئی تو بات ہو گی جس پر سب متفق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا بالواسطہ جوہری مذاکرات کل عمان میں ہوں گے
20 دنوں میں تبدیلی
مصطفیٰ کمال نے کہا، "میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں باٹا کے شورومز پر حملے کیوں ہوئے
ادویات اور علاج کی صورت حال
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشیدگی کے دوران ہم نے ادویات اور خام چیزوں پر کام شروع کر دیا ہے، اور ڈریپ مکمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کا علاج ممکن نہ ہو، لوگوں کی چوائس ہوتی ہے کہ وہ کس ڈاکٹر پر اعتماد کرتے ہیں۔ حیدرآباد کے دونوں بچوں کا علاج جاری ہے۔
انڈیا کے حوالے سے بیان
ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی بند کرے، مودی نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لئے مدد مانگی۔