سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی
کمیٹی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل دوہزارپچیس کی متفقہ طورپرمنظوری دےدی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا مقدمہ مالک سمیت 6 افراد کیخلاف درج
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طورپرمنظوری دےدی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے آج، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
حکومتی اقدامات
سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نےکہا کہ حکومت کیپٹو پاورپلانٹس کوبجلی کے گرڈ پر منتقل کرنا چاہتی ہے، اگر سارے صارفین بجلی استعمال کریں تو کیپسٹی پیمنٹس کوکم کیا جاسکےگا، حکومت نے 5 فیصد لیوی عائد کرنےکی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کے خدشات، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان، آئی ایم ایف سے اجازت طلب
بل کا مقصد
سیکرٹری پٹرولیم کےمطابق اس بل کا مقصد صنعتی کیپسٹی یوٹیلائزیشن کا بوجھ کم کرنا اور عوام کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہے۔
عدالتی معاملات
ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس بند کرنے کا کہا گیا تھا جس پر کمپنیاں عدالت چلی گئیں، لہٰذا حکومت نے بغیر بند کیے لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔








