بین الاقوامی جریدے “دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو تسلیم کرلیا

بھارت کی جارحیت کا نتیجہ
لاہور (نیوز ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت مہنگی پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ناخن چبانے کی عادت کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟ ماہرین نے وارننگ دے دی
عالمی پذیرائی حاصل کرنا
تفصیلات کے مطابق معرکۂ "بنیان مرصوص" کو سفارتی محاذ پر پاکستان کو بھارت کے خلاف عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔ بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے بھی پاک، بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہربانو کو پولیس قوانین سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا
سفارتی ناکامی کا سامنا
چونکہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے یہ ثابت کر دیا کہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، لاہور میں دوسرے روز بھی میٹرو بس سروس مکمل طورپربند
عالمی ساکھ میں اضافہ
دی ڈپلومیٹ نے یہ بھی لکھا کہ پاک، بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی موقف کا معترف ہے۔
بھارتی ایئر فورس کو نقصان
دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاک، چین کے دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئر فورس کو شدید نقصان پہنچا، عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے باعث شرمندگی بنی۔ بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ پاک فوج کی حکمت عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔