میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، شروع کرنا نہیں، سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازعہ حل ہو گیا، ٹرمپ

ٹرمپ کا تنازعات کے خاتمے کا عزم
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کو جنگ کے بجائے تجارت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغ کی شکل جیسے ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوا لیا
بھارت کی زیرو ٹیرف ڈیل
امریکی صدر نے قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آ گئے ہیں۔ ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ روس اور یوکرین کچھ کریں گے۔ اگر مناسب ہوا تو جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے لیے جاوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: تین منٹ سے زیادہ گلے لگانے پر پابندی عائد ،حکمنامہ جاری
غزہ کے لیے نئے منصوبے
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے پاس غزہ کے لیے بہت اچھے منصوبے ہیں اور امریکا کو چاہئے کہ غزہ کو تحویل میں لے کر وہاں "فریڈم زون" بنا دے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
خلیجی ممالک سے تجارتی معاہدے
امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران 4 کھرب ڈالر تک کے معاہدے ہو سکتے ہیں۔ یہ دورہ ریکارڈ دورہ ہے اور 4 سے 5 روز میں ساڑھے 3 سے 4 کھرب ڈالر تک ڈیل ہو سکتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا اپنے شرکاء کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا، اور قطر نے امریکا کے ساتھ 42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ سے منظور آئینی ترامیم کے عدلیہ سے متعلق نکات سامنے آگئے
امریکی فضائیہ کی ترقی
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، اور ہم ایف 35 کے جدید ورژن ایف 55 کے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم افغانستان کی بگرام ایئر بیس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فوجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ 2026 کے بجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہے۔
العدید ایئر بیس کی اہمیت
یاد رہے کہ دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیب ہے۔