پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری، 1113 محفوظ شیلٹرز، 22 مقامات پر کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم

پنجاب میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے تیاری جاری ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ناصر باغ لاہور میں سول ڈیفنس کے محفوظ بنکر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضمیر حسین نے سیکرٹری داخلہ کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے پنجاب بھر میں رضاکاران کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی پورٹل قائم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کی حکومت نے غیرملکیوں کو سخت وارننگ جاری کردی

سول ڈیفنس کے کمبائنڈ کنٹرول سینٹرز

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 22 مقامات پر سول ڈیفنس کے کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کنٹرول سینٹرز ہنگامی صورتحال میں بروقت معلومات کے حصول اور فوری فیصلہ سازی میں معاون ہیں۔ پنجاب بھر میں 1113 محفوظ شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 77 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: کرایہ نہ ملنے پر سکول کو تالا، طالبات اور اساتذہ کو نکال دیا گیا

نئے رضاکاران کی تربیت اور سہولیات

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ 10 لاکھ نئے رضاکاران کی تربیت کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں موجود سول ڈیفنس دفاتر اور افسران کے رابطہ نمبروں کی تشہیر کی جائے۔ سول ڈیفنس کے آلات اور وسائل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

بجٹ اور تربیتی مشقوں کی تفصیلات

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سول ڈیفنس آلات کی خریداری کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ان فنڈز سے شفاف انداز میں فوری ضرورت کے آلات کی خریداری کی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں کی گئی مشترکہ تربیتی مشقوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء اور شہریوں کی تربیت کروا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...