کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا ایونٹ میں واپسی کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑیوں کی واپسی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے واپسی پر رضامندی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا شادی حال میدان جنگ بن گیا، دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کر دی گئی
پی ایس ایل 10 کے میچز کی دوبارہ شروعات
نجی ٹی وی سما کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث ملتوی کی گئی پی ایس ایل کا 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔ پی سی بی نے فرنچائز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطے کرکے ان کی دستیابی کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسئلہ ہو جاتا: وزیر پیٹرولیم
کھلاڑیوں کی دستیابی
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی کھلاڑی اپنی دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑی رائیلی روسو اور فن ایلن نے بھی واپس آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
سکواڈ میں شمولیت
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دونوں کھلاڑی جلد ہی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔