کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد

راولپنڈی میں عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکہ جانے کی اجازت نہ مل سکی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی سما کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق ترجمان محکمہ تعلیم کا بیان آ گیا
مقدمات کی تفصیلات
پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کے خلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، جن میں سے صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی ہے، جبکہ 11 مقدمات ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر، ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
سماعت کے خدشات
پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئی تو ٹرائل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
خاندان کے دیگر افراد
پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کا کوئی اور فرد امریکہ جاکر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرسکتا ہے، جبکہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پر سپریم کورٹ کی ڈائریکشن بھی آچکی ہے۔