شیر افضل مروت ن لیگی سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس سے بری
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس سے بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
تحقیقات کا نتیجہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیر افضل مروت کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران شیر افضل مروت کے خلاف کوئی مجرمانہ شواہد سامنے نہیں آئے۔ مدعی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جس سے ان کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قوت بخش ادویات بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
عدالت کی رائے
مجسٹریٹ نے کہا کہ اگر کیس کا ٹرائل بھی چلایا جائے تو سزا کا کوئی امکان نہیں۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
واقعہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ پر ٹی وی شو کے دوران تشدد کے الزام میں مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔








