چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے: علیمہ خان

علیمہ خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں۔ پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل کی تردید
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ "ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے؟ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔"
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد افراد گرفتار
عمران خان کی رہائی کی خواہش
انہوں نے مزید کہا، "چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں گے؟ وہ پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں۔ آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگو گے؟ 26ویں ترمیم لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے۔"
کنول شوذب کی وضاحت
ان کا کہنا ہے کہ "کنول شوذب کو شاید بات غلط سمجھ آئی تھی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی ہے، ہم حیران ہوئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، بعد میں کلیئر کیا کہ بیرسٹر گوہر سے بات کی۔"