گندم کے کاشتکاروں کے لیے 1000 مفت ٹریکٹر، فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز ہو گیا

گندم کے کاشتکاروں کے لیے نئے اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے 1000 مفت ٹریکٹر اور فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا
وزیراعلیٰ کا افتتاحی تقریب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر اس سکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی، جبکہ خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے خاتون کاشتکار سے چادر کا تحفہ بھی وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
کیش گرانٹ کی تقسیم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکار ہارون بھٹی کو 50 ہزار، محمد اکرم کو 40 ہزار، غلام صابر کو 35 ہزار اور محمد نواز کو 30 ہزار روپے کیش گرانٹ فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
نئے زرعی آلات کا معائنہ
وزیراعلیٰ نے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے 300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہیں نئے اور جدید ترین ٹریکٹرز اور زرعی آلات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہیں 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کرنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
جدید زرعی ٹیکنالوجی کا جائزہ
وزیراعلیٰ نے روٹا ویٹر، روٹری ٹیلر فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر، کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں، کرالر ٹائپ ویٹ رائس کمبائن ہارویسٹر، کارن ہارویسٹر، ہوشز سپرنکلر اور فوٹووولٹک واٹر پمپنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔
زرعی ٹیکنالوجی کی مزید معلومات
وزیراعلیٰ کو رائس کے لیے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گندم سپورٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔