چین کے نئی نسل کے ایٹمی ری ایکٹر نے ایک ہزار دنوں کا فعال آپریشن مکمل کرلیا

ہوا لونگ 1 پر مبنی پہلا نیوکلیئر ری ایکٹر

فوژو (شِنہوا) - چین کے اپنے طور پر تیار کردہ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ٹیکنالوجی، ہوا لونگ 1، کی بنیاد پر دنیا کے پہلے ری ایکٹر، فُوچِھنگ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا یونٹ نمبر 5 نے گذشتہ روز ایک ہزار دن کا مسلسل محفوظ اور مستحکم آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران، اس نے گرڈ کو 37 ارب کلو واٹ آور سے زائد صاف توانائی فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

پہلا سنگ میل

فو چھنگ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے مرحلے کے ڈپٹی منیجر، ژو جن گانگ کے مطابق، یہ سنگ میل ہوا لونگ 1 کی حفاظت اور تکنیکی ترقی کو ثابت کرتا ہے اور دنیا بھر میں صاف توانائی کی ترقی میں چین کے مثبت کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا

ہوا لونگ 1 کی ترقی

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کی تیار کردہ ہوا لونگ 1، جدید تیسری نسل کا پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے جو تمام ملکیتی حقوق کا حامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی 30 سال سے زائد کے چینی نیوکلیئر تحقیق، ڈیزائن، تعمیر، اور آپریشن کے تجربے کا نچوڑ ہے اور اس کے تکنیکی معیارات بین الاقوامی جدید معیارات پر پورا اترتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، پی آئی اے کی ملائیشیا جانے والی پرواز نے کونسا راستہ استعمال کیا؟ جانیے

تعمیر اور آزمائش

دنیا کے پہلے ہوا لونگ 1 یونٹ کی تعمیر 2015 میں چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوچھنگ میں شروع ہوئی تھی جبکہ آزمائشی منصوبے کی مکمل تکمیل 2022 میں ہوئی۔


سی این این سی کے ماہرین کے مطابق ہوا لونگ 1 ٹیکنالوجی کو اب بڑے پیمانے پر اپنایا جا چکا ہے۔ اب تک ہوا لونگ 1 کے 41 ری ایکٹرز چین اور بیرون ملک میں یا تو کام کر رہے ہیں یا زیر تعمیر ہیں، جو اسے دنیا بھر میں تیسری نسل کا سب سے بڑا نیوکلیئر فلیٹ بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، فوج کیساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر

عالمی مواقع کی تلاش

چینی نیوکلیئر ماہرین عالمی منڈیوں میں بھی فعال طور پر مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ مئی 2021 میں ہوا لونگ 1 نیوکلیئر پاور پلانٹ (کے-2) نے شہر کراچی میں بجلی پیدا کرنا شروع کی۔ جولائی 2023 میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں نئے ہوا لونگ 1 ری ایکٹر کی تعمیر کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ میں اہم موڑ، ایران سے طیارے عمان کی طرف روانہ، مذاکرات شروع ہونے کا امکان

بین الاقوامی تعاون

چین سے بھجوائے گئے دوسرے ہوا لونگ 1 نیوکلیئر ری ایکٹر، کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے-3 یونٹ نے 18 اپریل کو کامیابی سے حتمی منظوری حاصل کر لی۔ اس سے بیرونِ ملک پہلے ہوا لونگ 1 منصوبے کے تحت دونوں یونٹس (کے-2 اور کے-3) کی مکمل ترسیل ہوئی، جس نہ صرف چین کی اس ٹیکنالوجی کی پختگی ظاہر کرتی ہے بلکہ اس کی عالمی منڈی کے لئے موافقت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو

منصوبے کی کامیاب تکمیل بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت صاف توانائی میں تعاون کے لئے قابلِ تقلید "چینی حل" فراہم کرتی ہے۔ یہ منصوبہ "مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان معاشرے" کی تشکیل کے لئے چین اور پاکستان کے مل کر کام کرنے اور ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی جیتی جاگتی مثال بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...