پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز ایک بار پھر رابطہ، سیز فائر کی مدت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے مابین رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا تیسری مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات
ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی، پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18 مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے۔