فرانس حماس کی مدد کررہا ہے: اسرائیل کا الزام

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا بیان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرانس حماس کی مدد کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، اداکارہ علیزے شاہ نے درعمل دے دیا
فرانسیسی اقدامات کی مذمت
روز نامہ امت نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے 3 گھنٹے طویل ٹی وی انٹرویو میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی جانب سے لئے جانے والے اقدامات کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق ترجمان محکمہ تعلیم کا بیان آ گیا
اسرائیل کی خودمختاری کا دفاع
ان کا کہنا تھا کہ فرانس چاہتا ہے کہ اسرائیل سرنڈر کردے بجائے اس کے مغربی جمہوری کیمپ میں ہوتے ہوئے ہمارا ساتھ دے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم ٹاؤن موڑپر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار برہمی ، رپورٹ طلب کر لی
میکرون کے بیان پر ردِ عمل
اسرائیلی وزیرِ اعظم، فرانسیسی صدر میکرون کے اس بیان پر بھی سیخ پا تھے جس میں انہوں نے یورپی ممالک کو غزہ کے حوالے سے انسانی حقوق کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کار ریسنگ کر کے ویوز حاصل کرنے کا جنون امریکی یوٹیوبر کی جان لے گیا
غزہ کی صورتحال
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب غزہ کے حوالے مارچ سے شروع ہونے والے سیز فائر معاہدے کے ساتھ الغزہ محاصرہ جاری ہے جہاں کی آبادی کو غذا اور دوائیں پہنچانے کی اجازت بھی اسرائیل کی جانب سے نہیں دی جارہی۔
فرانس کی فلسطینی ریاست کی حمایت
یاد رہے گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ فرانس بہت جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔