سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی

یوم تشکر کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
عام تعطیل کی افواہیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی 3 شخصیات سے اہم ملاقاتیں
سرکاری وضاحت
سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔
جعلی نوٹی فکیشن
ذرائع نے کہا کہ یوم تشکر کے موقع پر عام تعطیل کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔