ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا افغانستان کی بگرام ائیربیس پر موقف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ قطر کے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اور امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
دفاعی معاہدوں اور سرمایہ کاری
ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ 42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے، قطر آئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا۔ ہم ایف 35 کے جدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں۔
امریکی سروس ممبران کی تنخواہ میں اضافہ
2026 کے بجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان تنازع حل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں، وہ اس پر خوش ہیں۔