یہ 99 فیصد طے ہے کہ بھارت اپنے دو رافیل کھو چکا ہے، سیکیورٹی سٹڈی کی پروفیسر کرسٹین فیئر
بھارت کی فضائی طاقت کا جائزہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی سٹڈی کی پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا ہے کہ اب یہ 99فیصد طے ہے کہ اس جارحیت کے دوران بھارت اپنے دو رافیل طیارے کھو چکا ہے اور ہو سکتا ہے کہ بھارت کے پانچ طیارے تباہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح
بھارتی دعوے کا پس منظر
بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ انہوں نے پاکستانی طیارے مار گرائے، لیکن ابھی ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل میڈیا نے ایسی کوئی بھی خبر نہیں دی۔ آپ اس دعوے کو کیسے دیکھتی ہیں؟
کرسٹین فیئر کا ردعمل
اس پر کرسٹین فیئر نے کہا "بکواس، اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔"








