بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے، پاکستان نے جس ہدف پر چاہا میزائل گرایا، مصدق ملک
وزیر کی کامیابی پر فخر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
Aپی سی کی تجویز
شہریار آفریدی نے کہا کہ اےپی سی بلانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اور اختر مینگل کو بھی لانا چاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے، ہمیں ایک ساتھ بیٹھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13روپے فی کلو سستی
بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ
سماء نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کر رہی تھی کہ اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی
میزائل حملے کی کامیابی
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا تھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گر رہے تھے، ہم نے بھارت کی جس چوکی اور مورچے پر چاہا میزائل گرایا۔
مشرق وسطیٰ کی حمایت
مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بہت سپورٹ ملی، ہمیں سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور ترکیہ سے زبردست سپورٹ ملی۔ کوئی پانی پر حملہ کرتا ہے تو معاشرے پر حملہ کرتا ہے۔ اعتماد آ گیا ہے، اب اپنی ترقی کے راستے ڈھونڈنے ہیں۔








