سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم

سیز فائر کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس

جیو نیوز میں گفتگو

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو گی، یہ طے ہونا ہے کہ وہ نیوٹرل مقام کون سا ہو گا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی اگلی گفتگو 18 مئی کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ایک لڑکی ہے جس کے بالوں کا رنگ تمہارے جیسا ہے: اپنی بیٹی کو مار کر بوائے فرینڈ کو میسج کرنے والی لڑکی کی کہانی

سندھ طاس معاہدے پر موقف

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے یک طرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا۔ جنگ بھارت نے شروع کی تھی ہم نے نہیں، ہم نے بھارت کے صرف پے لوڈ گرانے والے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ امریکا نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے۔ ہمارا صبر تب ختم ہوا جب 9 مئی کو بھارت نے نور خان ایئر بیس اور دیگر مقامات پر حملہ کیا۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ جب حملہ کریں گے تو چھپائیں گے نہیں، 10 مئی کو صبح سوا 8 بجے مارکو روبیو کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی پر تیار ہے۔

مارکو روبیو کے ساتھ گفتگو

نائب وزیر وزیرِ اعظم نے بتایا کہ میں نے مارکو روبیو کو کہا کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی۔ مارکو روبیو نے کہا کہ میں دوبارہ جے شنکر سے بات کرتا ہوں۔ سعودی وزیرِ خارجہ نے بھی کہا کہ اگر آپ کنفرم کرتے ہیں تو میں بھی جے شنکر سے بات کرتا ہوں۔ طے ہوا کہ 12 بجے ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن کو فعال کیا جائے گا۔ اطلاع آئی کہ ہاٹ لائن میں ان کی طرف شاید کوئی فنی خرابی ہے، 3 سے 4 بجے کے دوران بات ہوئی جس کے بعد سیز فائر ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...