بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔

نیرج چوپڑا کا بیان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جج کے نام سے پہلے عزت مآب نہ لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست پر معاونت طلب کرلی
ایتھلیٹکس کی دنیا میں دوستیاں
جیونیوز کے مطابق بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس کی دُنیا میں اُن کے بہت سے دوست ہیں، جو اُن سے عزت سے بات کرتا ہے وہ بھی اُن کو عزت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
سوشل میڈیا پر تنقید
نیرج چوپڑا کا یہ بیان پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اُن پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاک، بھارت کشیدگی کے سبب یہ ایونٹ منسوخ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں سے قبل کئی بار نیتن یاہو سے بات کی، سی این این کا دعویٰ
پیرس اولمپکس کا نتیجہ
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ نیرج نے سلور میڈل جیتا تھا۔
تھرو کی تفصیلات
پیرس اولمپکس کے دوران ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی تھی جبکہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی اور انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر تھرو کی۔