ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی

پشاور میں تاریخی صلح
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت، اعلان ہوگیا
قبائلی تنازع کی تاریخ
باجوڑ میں ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں خڑی خیل اور المازے میں 31سال پہلے متنازع زمین پر مسلح تصادم شروع ہوا تھا۔ اس تنازع میں اب تک 71 افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہوچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ
صلح کی تقریب
انتظامیہ کی کوششوں سے اب فریقین میں صلح ہوئی جس کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر، ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول حکام اور فریقین بھی شریک ہوئے۔
جشن کا آغاز
صلح کے بعد فریقین ایک دوسرے سے گلے ملے اور مبارکباد دی گئی، اور علاقے میں جشن منایا گیا۔