کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ میں محسوس کیے گئے
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 38 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
عوام میں خوف و ہراس
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔