ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید کتنے روز رہے گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

گرمی کی لہر کا دورانیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مزید 3 سے 4 روز رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: کار سے چلتی گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق
درجات حرارت کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار گوندا کی اپنے بھانجے کرشنا ابھیشیک سے 7سال بعد صلح ہو گئی
گرم ترین مقامات
جمعرات کو دادو اور تربت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقے قرار پائے جبکہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں 47 جبکہ بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے میچ سے بہت کچھ سیکھا، اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دیں گے:نسیم شاہ
ہیٹ ویو کا امکان
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
بلوچستان کی صورتحال
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
پری مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بلوچستان کے تمام علاقے خشک گرمی کی لپیٹ میں ہیں، آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 قلات میں 34 زیارت میں 28 ژوب میں 39 سبی میں 47 تربت میں 48 نوکنڈی میں 46 چمن میں 39 گوادر میں 41 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران تیز گرد الود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کی صورتحال
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 9،مالم جبہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ڈی آئی خان میں پارا 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔