ہندوستانی عدالت نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بچے کی ذمہ داری اٹھانے والی ماں کو نان نفقہ کا حق دار قرار دے دیا

بھارتی عدالت کا فیصلہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بچے کی ذمہ داری اٹھانے والی ماں کو نان نفقے کا حقدار قرار دے دیا۔ دلی ہائیکورٹ نے بچے کی دیکھ بھال کیلئے نوکری چھوڑنے والی ماں کو نان نفقے کا حق دار قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ایم ڈی کیٹ امتحان 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم
ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار
روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا خاتون اور نابالغ بیٹے کو نان نفقہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ بچے کی دیکھ بھال کیلئے ملازمت چھوڑنا مرضی سے کام ترک کرنے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ دلی ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ نابالغ بچے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اس پر آتی ہے جس کے پاس بچے کی تحویل ہوتی ہے۔
شوہر کی مالی ذمہ داریاں
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ نے شوہر کو بیوی کو ساڑھے 7 ہزار اور بچے کو ساڑھے 4 ہزار روپے دینے کا حکم دیا۔ ماتحت عدالت نے شوہر کو بیوی، بچے دونوں کو فی کس ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دیا تھا۔ شوہر نے ماتحت عدالت کا فیصلہ دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا。