صدر مملکت کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت

صدر مملکت کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے بھارتی جارحیت کیخلاف فتح پر کیک کاٹا، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین
اہل خانہ سے ملاقات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
فاتحہ خوانی اور دعا
صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔