پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ
پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 کے سب سے زیادہ آمدن والے گالفرز کی فہرست جاری
وزیر خزانہ کا خطاب
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، بجٹ پر کام جاری ہے، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔








