اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کیس میں عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر مردوں کو ٹوائلٹ کی طرح استعمال کرنے والی لڑکی، ارب پتی افراد، ہالی ووڈ ایکٹرز، ایک افریقی ملک کا صدر گاہکوں میں شامل
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدے کی سماعت کی۔
ملزمان کے خلاف الزامات
تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر روڈا کی 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام تھا.