صرف 7 منٹ میں متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
متحدہ عرب امارات کا بلیو ریزیڈنسی ویزا
ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا ہے، جو ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس ہوگیا
پرمیٹ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) نے جاری کیا ہے اور غیر ملکی درخواست گزار اب ICP ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
ویزا کی شرائط
یہ ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت ہے اور یہ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور سبز ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مخصوص ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ
درخواست کا عمل
اس کا مقصد ایسے ماہرین، سائنسدانوں، ماحولیاتی سرمایہ کاروں، اور نجی و سرکاری اداروں سے وابستہ ماہرین کو متحدہ عرب امارات میں لانا ہے۔ درخواست کا عمل صرف 5 مراحل پر مشتمل آن لائن درخواست، جو صرف 7 منٹ میں مکمل کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ
ضروری دستاویزات
ضروری دستاویزات میں پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد)، تصویر، اہلیت کا ثبوت اور فیس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سست ترین نصف سنچری کرنے کا محمد رضوان کا ریکارڈ برابر ہو گیا
درخواست کی تکمیل
درخواست مکمل ہونے کے بعد ایک ورکنگ دن میں عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
یو اے ای کے دیگر ویزا پروگرامز
یو اے ای پہلے ہی گولڈن ویزا اور گرین ویزا جیسے طویل مدتی اقامتی منصوبے چلا رہا ہے۔ بلیو ریزیڈنسی ان میں ایک نیا اضافہ ہے جس کا مقصد UAE کو کلائمٹ ایکشن اور ماحولیاتی اختراعات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔








