تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

کراچی میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔
تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مرکزی بینک کے مطابق تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
اعداد وشمار کا تجزیہ
اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ریکارڈ ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 34 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔
معاشی ماہرین کا تجزیہ
معاشی ماہرین کے مطابق ریکارڈ ترسیلات زر کی آمد نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے بچا لیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے سے روپیہ مضبوط رہے گا۔