سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
تشدد کا واقعہ
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
مشتبہ افراد اور تشدد کی نوعیت
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا
احتجاج اور پولیس کارروائی
رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
پولیس کی تفتیش
ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی، پولیس نے والد ریاست کی مدعیت میں 2 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
معاملے کی قانونی حیثیت
پولیس ذرائع نے کہا کہ قتل میں حاضرسروس انسپکٹراور اس کا بیٹا شامل ہے، کیس کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔








