پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آ گیا

جنگ بندی کے بعد بھارتی فوج کا بیان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی فوج کا اہم بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: علامتیں اور شناختیں بچپن سے ہی آپ کو لاحق ہو جاتی ہیں، آپ کبھی بھی دور نہیں کر سکتے، انہیں محض معمولاتِ زندگی کی حیثیت سے قبول کر لیا جاتا ہے.
اعتماد سازی کے اقدامات
جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے یہ اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر کس ملک منتقل ہو رہے ہیں؟ کرکٹر کے سابق کوچ کا بڑا دعویٰ
ہاٹ لائن رابطہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔
زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور سابقہ رابطے میں طے شدہ 'اسٹیٹس کو' کو برقرار رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔