اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی

اسٹیٹ بینک کی نئی پابندی
لاہور (آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگادی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر پین کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جتنی پلیٹ فارم پر چہل پہل اور رونق ہوتی ہے اتنا ہی اداس ماحول اسٹیشن کے باہر نظر آتا ہے، زیادہ تر قلی ہی منڈلی سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔
پین کی لکھائی کا اثر
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پین کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پہ اثر پڑتا ہے۔ یکم جولائی 2025 سے جس نوٹ پہ پین کی لکھائی موجود ہوئی وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ مرکزی بینک کے اعلامئے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پین کی لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30جون 2025ء تک اسٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے، جس کے بعد پین کی لکھائی والے نوٹ وصول نہیں کیے جائیں گے۔
دکانداروں کی عادات
واضح رہے کہ اکثر و بیشتر دکاندار نوٹ گننے کے دوران کوئی بات چیت کرتے ہیں، تو جتنے نوٹ گنے ہوتے ہیں، وہ نمبر ہاتھ میں موجود پین سے نوٹ پر لکھ دیتے ہیں، تاکہ انہیں از سر نو نوٹ گننے نہ پڑیں۔ اس طرح مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں پر پین سے لکھی گئی تحاریر موجود ہوتی ہیں، جن سے کرنسی نوٹوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔