26 نمبر احتجاج ؛ پی ٹی آئی کارکنان کی درج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 2 مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ جج ناصر جاوید نے 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبات کا کارنامہ، 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ کے ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
عدالت کا فیصلہ
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے مطابق متعلقہ جج قانونی معاملات کا مشاہدہ کیے بغیر کیس چلا رہے ہیں۔ مدعی مقدمہ کے وکلا اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط بھی پیش کیا گیا، جس میں ہائیکورٹ نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔
آگے کی کارروائی
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 2 مقدمات پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت تھانہ رمنا میں درج ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل ان دونوں مقدمات میں 19 مئی کو سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔