دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے: وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام

وزیراعظم کی فتح کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (جمعے) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا ہوگا؟
بھارتی حملے کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا۔ بھارتی حملے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
دشمن کو جوابی ضرب
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ: شام کے مختلف علاقوں میں کن کی حکمرانی ہے؟
بہادر افواج کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ بہادر افواج نے دشمن کو جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔ دشمن کے فوجی اڈے، اسلحے کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے۔ بھارتی رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
صدر زرداری کا پیغام
قبل ازیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی صرف پاکستانی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان کی خود مختاری
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا۔ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پ±رامن ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے تاہم پاکستان اپنی خود مختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتا نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آبی حقوق کی حفاظت
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا۔ بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔