عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے بھارتی جارحیت کیخلاف فتح پر کیک کاٹا، پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین

تحریری فیصلے کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید اختر نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرنے سے انکار کردیا

ٹیسٹ کے فوائد

فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔ عمران خان پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا۔ یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی، تفتیشی افسران ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی موسیقار اے آر رحمان سے علیحدگی کے بعد اہلیہ کا بیان

وکیل کا اعتراض

تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق وہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا

پراسیکیوشن کا موقف

فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق پراسیکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں۔ پراسیکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کرانے کیلئے درخواست دائر کی۔

نوٹس اور رپورٹ

تحریری فیصلے کے مطابق اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے دو بار نوٹس بھیجے۔ عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ٹیسٹ کرانے ہیں۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں گے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...