چینیوں نے بھارت کے بعد جنرل(ر) بخشی کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا، نئی ویڈیوز آگئیں

بھارتی شکست پر چینی طنز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارت کو چینیوں نے بھی طنز کا نشانہ بنانا شروع کیا اور تاحال رکنے کا نام نہیں لے رہے، اب ایک نئی ویڈیو بھی آگئی ہے جس میں انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو بھی طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: زیرِ زمین غیرقانونی سونے کی کانیں: یہ خطرناک کام ہے مگر 15 دنوں میں 1100 ڈالر اور سونے کا کچھ حصہ حاصل ہوتا ہے
چینی ویڈیو کا آغاز
تفصیل کے مطابق کچھ دن قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ابتدائی طور پر رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا گیا تھا لیکن اس میں بھارت کے جھنڈے بھی شامل کرلیے گئے اور اب اس چینی گانے پر پاکستانیوں نے لپسنگ ویڈیوز بھی بھرمار کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی شخص یا ادارے نہیں پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں: شرجیل میمن
جی ڈی بخشی کا مذاق
ایسے میں چینی بھی کہاں رکنے والے تھے، اب کی بار انہوں نے رافیل سے متعلق بنائی گئی ابتدائی ویڈیو کی فلمنگ میں جی ڈی بخشی کی بھی نقل اتار دی اور ایک کریکٹر ایسا بھی شامل کرلیا جس نے بھارتی فوج کے سابق افسر کی طرح مونچھیں لگا رکھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
اب تو چینی بھی کرنل بخشی کا مذاق اڑانے لگ گئے ہیں ۔۔۔۔ pic.twitter.com/cIu5HYqYgK
— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) May 15, 2025