گورنر سندھ کا 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ

گورنر سندھ کا معافی کا مطالبہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ نے 9مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ہم نے انجوائے کرنا شروع کیا تھا، جنگ بند کیوں کردی؟ سیز فائر پر لاہوریوں کے خیالات

مزار قائد پر حاضری

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بھارتی دشمنی کا جواب

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمے کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر ہم سب ایک قوم ہیں۔ پوری قوم کا جذبہ افواج پاکستان کے ساتھ شامل رہا، افواج پاکستان نے وہ جواب دیا کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کردیئے۔ شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

پاکستان کی امن پسندی

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر تحقیقات کے بجائے حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔ ہم ہندوستانی قوم کے خلاف نہیں، انتہاء پسند ہندو مودی کے خلاف ہیں۔ مودی نے مساجد کو شہید کیا لیکن ہم نے مندروں کو نقصان نہیں پہنچایا۔ ہماری حکومت اور فوج نے صبر کا دامن چھوڑا نہ امن کا۔ ہم امن پسند لوگ ہیں، یہ ثابت کرکے دکھادیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اقبال نے بابر اعظم کے کراچی کنگز سے علیحدہ ہونے کی وجہ بتا دی

کراچی میں امن کی مثال

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بھی حیدرآباد دکن میں کراچی کے نام سے بیکری کو جلایا گیا۔ کراچی میں بھی انڈیا کے نام کی دکانیں ہیں لیکن ہم نے ان کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ ہم امن پسند قوم ہیں، یہ پاکستانی قوم نے اپنے عمل سے ثابت کرکے دکھایا۔ آج پوری پاکستانی قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی 7 سے 25 دسمبر تک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرے گا

فتح کا جشن

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج فتح کا جشن منارہی ہے۔ ہمیشہ مزار قائد پر آکر دعا کرتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل ہوں۔ آج ہم اظہار تشکر کیلئے مزار قائد پر جمع ہوئے ہیں، آج مزار پر حاضری میں مجھے فخر محسوس ہوا۔

پی ٹی آئی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور قوم کو دنیا میں رسوا کروایا۔ پی ٹی آئی کے چند لوگ بیرونی سازش کے شکار اور کچھ اس میں شامل ہوئے، کچھ نے معصومیت میں آکر ایسے لوگوں کا ساتھ دیا۔ 9 مئی کے معصوم افراد کو رہا کیا جائے، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں عام معافی دے دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...