حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے:لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (آئی این پی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے بلڈنگ ‘آئی نائن’ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا ءکو رکھا جائے گا
پاکستان، ترکیہ اور ایران کے تعلقات
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں لہذا افغانستان کو بھی اس میں حصہ بننا ہوگا، سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔
مسائل کا حل
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے، کسان کو تباہی سے نکالنے کیلیے نمائشی نہیں مستقل اقدامات کیے جائیں۔