عامر خان کو ترک خاتون اول سے پرانی ملاقات بھاری پڑگئی

عامر خان کی نئی مشکلات
ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں اور اس مرتبہ وجہ بنی ہے ان کی پانچ سال پرانی ملاقات ترک خاتونِ اول امینہ اردوان سے، جو اب ایک مرتبہ پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
فلم کا ہیش ٹیگ بائیکاٹ
عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، لیکن اس کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلم کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔
صارفین کا ردعمل
متعدد صارفین نے فلم کے پوسٹرز پر بائیکاٹ کے الفاظ ثبت کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں، جب کہ کچھ نے 2020 میں ترکیہ کے دورے کے دوران عامر خان کی ترک خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ لی گئی تصاویر کو دوبارہ شیئر کر کے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔