بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی تعطیلات کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا کہ گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کل سے شروع ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی ماہ کی تعطیلات 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔