میرے لئے تیل کا صرف ایک قطرہ، ٹرمپ کا ابوظہبی میں اماراتی میزبانوں سے شکوہ

ابو ظہبی میں تحفہ
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اماراتی میزبانوں نے مقامی طور پر تیار کردہ ’اعلیٰ ترین معیار کا تیل‘ تحفے میں دیا، لیکن یہ تحفہ صدر کی توقعات سے کافی کم نکلا!
یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد
تحفے کا معیار
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ابوظہبی تیل کی دولت سے مالا مال خطہ ہے۔ جب اماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو شاندار پیکنگ میں اعلیٰ معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔
ٹرمپ کا ردعمل
ٹرمپ نے کہا، 'یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا! یہ مجھے خوش نہیں کرتا!' اس پر ڈاکٹر سلطان الجابر نے، جو ابوظہبی کی تیل کمپنی ادنوک کے سربراہ بھی ہیں، ٹرمپ کو بڑی سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ مرون تیل ہے جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹرمپ کا شکوہ وہیں کا وہیں رہا!