مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 3 متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر

سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں 3 متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگنی ٹوٹ گئی، حیران کن انکشاف
درخواستوں کے اہم نکات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں بینچ کی تشکیل پر اعتراض، عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے اور 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مقدمات کا فیصلہ پہلے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے پر مبارکباد
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ طے شدہ اصول کے مطابق نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ دیا ہو لیکن دستیاب ججز کے باوجود نیا بینچ تشکیل دیا گیا، جو سپریم کورٹ رولز کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار، سلامتی کونسل میں بحث
بینچ کی تشکیل اور قانونی حیثیت
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر 11 ججز کیسے نظرثانی کر سکتے ہیں؟ 2 ججز کو نکالنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ موجودہ بینچ کی آئینی حیثیت 26ویں ترمیم سے جڑی ہے، اور جب تک اس ترمیم کی قانونی حیثیت کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، نظرثانی کیس پر سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالتی کارروائی کی نشریات
درخواست میں عدالتی کارروائی کی براہِ راست نشریات اور اصل بینچ کی دوبارہ تشکیل کی استدعا بھی کی گئی ہے۔