شوہر نے پوڈکاسٹ انٹرویو دیکھ کر پسند کیا: تزئین حسین نے دلچسپ کہانی سنادی
طلعت حسین کی بیٹی کا نیا chapter
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے
دوسری شادی کا فیصلہ
تزئین حسین نے کچھ روز قبل عامر سیدین سے دوسری شادی کی، اسی حوالے سے انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں عامر سے ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل ٹیکس محتسب کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس، ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی شاندار خدمات پر خراج تحسین
پہلا اندازہ
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انہیں یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے جس کے بعد انہوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
محبت کی شروعات
تجربے کے مطابق اس طرح دونوں کی بات شروع ہوئی جس کے بعد ان کا رابطہ ایک عرصہ تک فون پر جاری رہا، دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی اسرائیل کو مراعات: ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی پیشکش کا انکشاف
پہلی شادی اور اسکے نتائج
یاد رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھی جن سے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں جب کہ 2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث چل بسے تھے۔
فن کاروں کی دنیا میں واپسی
تزئین حسین نے 20 سال بعد ڈراموں میں پھر سے کام کرنا شروع کیا اور 2023 میں ان کا ڈرامہ یونہی کافی مقبول ہوا۔








