ترک سفیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ، فلاحی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے:ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو

ترکیہ کے سفیر کا دورہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں الخدمت  فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدور محمد عبدالشکور، سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور دیگر ذمہ داران نے مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

الخدمت فاؤنڈیشن کا تعارف

اس موقع پر سفیر ترکیہ کو الخدمت کے مرکزی دفتر  کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور انہیں الخدمت  کی ملک و بیرونِ ملک فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور رضاکارانہ خدمات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور ترک تنظیموں کے ساتھ اشتراک الخدمت کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے

ترکیہ کے سفیر کی حمایت

ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے جھنڈے کی طرح ہمارے دل بھی ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے الخدمت کے ساتھ فلاحی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، خاص طور پر نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر میں قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کے بوڑھے والدین پیرس کی سڑکوں پر سراپا احتجاج، مریم نواز سے انصاف کی اپیل

رضاکارانہ خدمات کا اعتراف

ڈاکٹر اوغلو نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران الخدمت کے رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الخدمت کا رضاکار بننے کے لیے خود کو باقاعدہ رجسٹر کروایا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اختتامی تقریب

پروگرام کے اختتام پر صدر الخدمت نے معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ، مینارِ پاکستان کا علامتی ماڈل اور پاکستانی ثقافت کی نمائندہ چادر و ٹوپی پیش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...