جے شاہ کی بھارتی فوج کی حمایت پر آسٹریلوی صحافی کی شدید تنقید

جے شاہ پر تنقید
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام جاری کرنے پر چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جے شاہ تنقید کی زد میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی جریدے “دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو تسلیم کرلیا
آسٹریلوی صحافی کی رائے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے معروف صحافی میلکم کون نے جے شاہ کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت ’فاختہ‘ کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی تھی، مگر بھارتی وزیرداخلہ کے بیٹے اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کو کھلم کھلا سپورٹ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ یہ حیران کن اور دوغلاپن ہے۔
کرکٹ فینز کی رائے
دوسری جانب کرکٹ فینز نے بھی جے شاہ پر تنقید کی اور کہا کہ جے شاہ کھل کر جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ بھی آئی سی سی کے ایک رکن یعنی پاکستان کے خلاف۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جے شاہ کو چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔