ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا، فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ جانیے

انعامی رقم کا اعلان
دبئی (آئی این پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر (تقریبا 1 ارب 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا، جو 2021 اور 2023 کے مقابلے دگنا زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس، گوردواروں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم، آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری
فائنل کے میدان میں
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لارڈز میں 11 سے 15 جون تک مدمقابل آئیں گی۔ ہارنے والے فائنلسٹ ٹیم کو 2.1 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ پہلے یہ رقم 800,000 ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
چیئرمین آئی سی سی کی رائے
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔
پاکستان کی انعامی رقم
پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریبا 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیئے جائیں گے۔