شام کی حکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل سے مشورہ نہیں کیا، ٹرمپ کا انکشاف

امریکہ کا شام کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شام کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے پر اپنے اتحادی اسرائیل سے مشورہ نہیں کیا۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر احمد الشرع کی انتظامیہ کے بارے میں اسرائیل کو گہرے تحفظات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی
ٹرمپ کا اسرائیل سے مشورے نہ کرنے کا اعتراف
ابوظہبی سے چار روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے اختتام پر ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا "میں نے ان سے اس بارے میں نہیں پوچھا۔ میں نے سوچا کہ یہ کرنا صحیح تھا۔ مجھے اس کے کرنے پر بہت سراہا گیا ہے۔ دیکھیں، ہم چاہتے ہیں کہ شام کامیاب ہو۔"
خلیجی ممالک کے دورے کے دوران فیصلے کا اعلان
خیال رہے کہ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور سعودی عرب کے کہنے پر شام پر عائد پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے شامی حکومت کے عبوری سربراہ سے ملاقات بھی کی تھی۔