پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے زہر دیئے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ ڈالی
پاک فوج کی شاندار کارکردگی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ پاک فوج نے تاریخ میں ایک باب قائم کیا ہے، ہمارے شاہینوں نے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کیا ہے، شاہینوں نے دنیا کو بتایا کہ شاہین کی طاقت ہے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انسٹاگرام سے شروع ہونے والے مبینہ ریپ کے واقعے نے کیسے پُرتشدد مظاہروں کو جنم دیا؟
قومی یکجہتی اور افواج پاکستان
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ افواج پاکستان کی کارکردگی سے پاکستانیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ساری قوم ایک ہے، عوام نے ثابت کیا کہ وہ وطن سے محبت کرنے والے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان
دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں رہ کر بھی مودی کو للکارا، بانی کے دور میں دفاع مضبوط، طاقت کا توازن قائم ہوا، ہزاروں سیاسی کارکن آج بھی قید ہیں، جمہوری آواز بلند کرنے والے کارکن جیلوں میں کیوں؟
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے
آزادیِ اظہار اور قومی یکجہتی
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی ممکن نہیں جب تک سیاسی انتقام بند نہ ہو، آزادیِ اظہار اور آزاد صحافت کا تحفظ ناگزیر ہے۔
یومِ تشکر اور جدوجہد
انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر قومی غیرت، دفاع اور آئین کی بالادستی کا دن ہے، وطن کے دفاع اور جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان زندہ باد! قوم کے بیٹوں کو سلام۔








