وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی
وزیر اعظم کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائینڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے معرکۂ حق’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
زخمی جوانوں کی بہادری
وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکۂ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
عسکری تاریخ میں اہم باب
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔








