یومِ تشکر پر کراچی میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد

یومِ تشکر کی شاندار تقریبات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا، جس کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں اور توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم آفتاب احمد قرشی کا یادداشت اور حافظہ: تحریک پاکستان کے ایک لاکھ کارکنوں کے نام و پتے
کور کمانڈر کراچی کی مزار قائد پر حاضری
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز) نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کراچی کور میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے تعلقات کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار
یادگارِ شہداء ملیر گیریژن کی تقریب
اسی مناسبت سے یادگارِ شہداء ملیر گیریژن میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی نے شرکت کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر دیگر وزراء، چیف سیکریٹری سندھ، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری افواج دشمن کے سامنے فولادی دیوار ہیں، اب دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے باز رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام اور افواج ایک ہیں اور اس پاک سرزمین کو کوئی مغلوب نہیں کرسکتا، جس میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا : سلمان اکرم راجہ
افواج کی قربانیوں کا ذکر
کور کمانڈر کراچی نے شہداء کے اہلخانہ سے گفتگو میں کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کو ہمارے جوانوں کے جذبہ ایمان اور بلند حوصلے کی بنیاد پر شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی قربانیوں کے سبب ہم آج دشمن کے خلاف بنیان مرصوص بنے کھڑے ہیں۔
دیگر اضلاع میں تقریبات
یادگار شہداء پر اسی نوعیت کی تقریبات سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد ہوئیں جن میں پنو عاقل، حیدرآباد گیریژن، پاکستان کوسٹ گارڈز اور سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان پولیس، دیگر سول اداروں اور مختلف طبقاتِ فکر نے بھی یومِ تشکر منایا اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔