بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے: مریم نواز

ملاقات کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے کیا فرق پڑے گا؟
بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس
ملاقات میں پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی کامیابی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: فضا علی کو شو میں انتہائی بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، ہنگامہ برپا
قومی سلامتی اور اتحاد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کو محفوظ رکھا ہے۔ آج کا پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقیاتی تسلسل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے ہی باپ انتہائی شرمناک الزام لگانے والے بیٹے کو فیصل آباد پولیس نے حوالات میں بند کردیا
عالمی معیار کی سفری سہولیات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک، سہولت کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
نوجوانوں کا خیال رکھنے کا عزم
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں۔